’’پٹھان‘‘ شاہ رخ کی سب سے زیادہ کمانے والی فلم بن گئی،دنیا بھر سے 1000 کروڑ کا باکس آفس بزنس

ممبئی (نیوزڈیسک)شاہ رخ خان کی فلم پٹھان نے مجموعی طور پر 1000 کروڑ کا بزنس کر لیا۔ پٹھان میں شاہ رخ خان ، جان ابراہم ، دیپیکا پاوڈوکون نے مرکزی کردار ادا کیا ، فلم رواں برس 25 جنوری کو ریلیز ہوئی۔بھارتی ٹی وی کے مطابق شاہ رخ خان کی فلم پٹھان نے باکس آفس پر 27ویں روز دنیا بھر سے 1000 کروڑ کا بزنس کر لیا ۔ پٹھان نے صرف بھارت میں باکس آفس پر تمام زبانوں کو ملا کر تقریباً 516 کروڑ کمائے ہیں۔ یہ فلم بیک وقت تین زبانوں تامل ، ہندی اور تیلگو میں ریلیز ہوئی۔پٹھان سب سے تیز ترین 500 کروڑ کمانے والی پہلی ہندی فلم بھی بنی ۔ اس سے پہلے 2016 میں ریلیز ہونے والی فلم دنگل نے صرف بھارتی باکس آفس کلیکشن 374.43 کروڑ تھا۔