کراچی (اے بی این نیوز) سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز کا کئی ماہ سے ہیک ہونے والا ٹوئٹر اکائونٹ بحال نہ ہونے پر اداکارہ نے نیا اکائونٹ بنالیا۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے اداکارہ نے اپنے پرستاروں کو پرانے اکائونٹ کے حوالے سے خبردار کر دیا اور نئے ٹوئٹر اکائونٹ کو فالو کرنے کی درخواست کر دی۔اداکارہ شگفتہ اعجاز نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ میرا مرکزی اکائونٹ جو مہینوں سے ہیک ہے اور میری پہنچ میں نہیں ہے اور میں تاحال اسے بحال نہیں کرواسکی، ہیکر اس اکائونٹ سے مسلسل ٹوئٹ کر رہا ہے، براہ کرم ہوشیار رہیں اور اس نئے اکائونٹ کو فالو کریں۔















