اہم خبریں

ایوارڈز”آل کوائیٹ آن دی ویسٹرن فرنٹ نے میدان مار لیا

اسلام آباد (   اے بی این نیوز)”بافٹا ایوارڈز”آل کوائیٹ آن دی ویسٹرن فرنٹ نے میدان مار لیا، نیٹ فلکس کی فلم آل کوائٹ آن دی ویسٹرن فرنٹ نے برٹش اکیڈمی فلم ایوارڈز بافٹا کی سات مختلف کیٹیگریز میں ایوارڈز جیت کر مقابلے میں شامل تمام فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔گزشتہ روز لندن کے رائل فیسٹ ہال میں بافٹا کی چھیئتر ویں سالانہ تقریب کے دوران سال کی بہترین فلموں، اداکاروں و ہدایت کار سمیت 25 مختلف کیٹیگریز کے لیے فاتحین کا اعلان کیا گیا۔آل کوائٹ آن دی ویسٹرن فرنٹ کو بہترین فلم، بہترین ایڈاپٹڈ اسکرین پلے، بہترین نان انگلش فلم، بہترین ہدایت کار، بہترین سینماٹوگرافی، بہترین ساؤنڈ اور اوریجنل اسکور کی کیٹیگریز میں ایوارڈز سے نوازا گیا۔جرمن مصنف ایرک ماریا ریمارک کے 1928 کے ناول پر مبنی اس فلم میں پہلی جنگِ عظیم کے دوران پیش آنے والے تنازعات کی داستان بیان کی گئی ہے۔فلم کو ‘بافٹا’ ایوارڈز کے لیے 14 نامزدگیاں ملی تھیں البتہ سات کیٹیگریز میں ایوارڈز جیتنے کے بعد یہ فلم نگری کے سب سے معتبر ایوارڈز آسکرزکی دوڑ میں بھی کامیابیاں سمیٹنے کے لیے تیار ہے۔

متعلقہ خبریں