ممبئی (نیوزڈیسک)بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے اپنے پاس موجود لگژری گاڑیوں کے کلیکشن سے متعلق سوشل میڈیا پر زیر گردش افواہوں کی تردید کردی۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر سوالات و جوابات کے سیشن کے دوران بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے بتایا کہ ان کے پاس لگژری گاڑیاں موجود نہیں ہیں۔ ٹوئٹر صارف کے سوال کے جواب میں شاہ رخ نے تحریر کیا کہ ’’دراصل میرے پاس لگژری گاڑیاں نہیں ہیں۔‘‘انہوں نے مزید تحریر کیا کہ’’وہ تمام سوشل میڈیا پوسٹس جس میں میری لگژری گاڑیوں کے بارے میں بتایا جارہا ہے وہ سب جھوٹ پر مبنی ہیں۔‘‘خیال رہے کہ شاہ رخ خان سے متعلق یہ بتایا جارہا تھا کہ ان کے پاس فینٹم ڈراپ ہیڈ کو، لینڈ روور رینج روور اسپورٹ، بی ایم ڈبلیو آئی 8 اور ٹویوٹا لینڈ کروزر جیسی مہنگی گاڑیوں کا کلیکشن ہے۔
