دوحہ(نیوز ڈیسک) فیفا ورلڈکپ 2022 کا فائنل دیکھنے دنیا بھر سےمشہور شخصیات قطر پہنچیں،پاکستان سے اداکارہ مہوش حیات، سجل علی، اداکار ہمایوں سعید بھی میچ دیکھنے گئے جن کی بالی وڈ اداکار کارتک آریان کے تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق قطر میں فٹبال ورلڈکپ 2022 کے فائنل میں ارجنٹینا نے فرانس کو شکست دے کر تیسری بار ورلڈکپ جیتا۔اس شاندار مقابلے کودیکھنے کے لیے دنیا بھر سے بڑے بڑے اسٹارز اور اہم شخصیات آئیں جن میں ترک صدر رجب طیب اردوان، فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون، ٹوئٹر کے سربراہ ایلون مسک، امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی اور وزیر صلاح بن غنیم بھی اسٹیڈیم میں موجود تھے۔اس کے علاوہ بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون، رنویر سنگھ اور کارتک آریان بھی فیفا ورلڈ کپ کا فائنل دیکھنے پہنچے۔پاکستان سے اداکارہ مہوش حیات، سجل علی، اداکارہ ہمایوں سعید بھی اسٹیڈیم میں موجود تھے جب کہ ٹی وی میزبان حسن چوہدری کی بھی تصویریں اور ویڈیوز سامنے آئیں۔مہوش حیات نے کارتک آریان کے ساتھ ویڈیو بنائی جسے انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کیا۔ویڈیو میں اداکارہ نے کارتک سے سوال کیا کہ ‘آج کی رات فائنل کون جیتے گا’، جواب میں کارتک نے تھوڑا سوچا اور پھر جواب دیا ‘ارجنٹینا’۔