سلمان خان کا پاکستان میں جاسوسی کرنے سے انکار

ممبئی (اے بی این نیوز) بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان پاکستان میں جاسوسی کرنے والے بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے جاسوس رویندرا کوشک کی زندگی پر بننے والی فلم بلیک ٹائیگر میں کام نہیں کریں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان پہلے سے ہی فلم ٹائیگر 3 میں جاسوس کا کردار ادا کر رہے ہیں جس کی وجہ سے وہ کسی اور ایسی فلم میں کام نہیں کرنا چاہتے جس کا موضوع جاسوسی ہو۔ را کے جاسوس رویندا کوشک کو بھی عرف عام میں ٹائیگر ہی کہا جاتا تھا جس کے باعث سلمان خان کی فلم سے ان کی مماثلت ہے۔ رپورٹ کے مطابق سلمان خان نے اپنی ٹیم کے ساتھ بات چیت کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ فلم بلیک ٹائیگرمیں کام نہیں کریں گے۔ بھارتی جاسوس نے پاکستان میں 1975 سے 1983 تک جاسوسی کی تھی اور اس کی موت 2001 میں میانوالی کی جیل میں ہوئی تھی۔