تیار ہوجائیں ہم واپس آرہے ہیں‘ ساحر علی بگا اور آئمہ بیگ پھر ایک ساتھ

لاہور (اے بی این نیوز) معروف گلوکار ساحر علی بگا اور گلوکارہ آئمہ بیگ بہت جلد ایک نئی میوزک ویڈیو واشملے میں ایک ساتھ نظر آئیں گے ۔ ساحر علی بگا نے انسٹاگرام پر واشملے کا آفیشل پوسٹر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ واشملے پر ڈانس کرنے کے لیے تیار ہوجائیں ہم واپس آگئے ہیں ۔واشملے ساحر علی بگا اور آئمہ بیگ کے گانے میں بلوچی ٹچ کے ساتھ اردو اور پنجابی کے بول بھی شامل کیے گئے ہیں ۔ ساحر علی بگا اس گانے کو تین زبانوں کا شاندار امتزاج قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ میوزک ویڈیو زندگی سے بھرپور ہماری شاندار ثقافت کو نہ صرف بہترین طریقے سے پیش بلکہ اسے فروغ بھی دیتی ہے ۔ ہمارے گانے کا انداز بھی ہماری ثقافت کی عکاسی ہی کرتا ہے ۔