سوارا بھاسکر نے نوجوان سیاستدان فہد احمد سے شادی کرلی،تصاویر وائرل

نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بالی وود اداکارہ سوارا بھاسکر اور بھارتی سماج وادی پارٹی کے رہنما فہد ضرار احمد نے شادی کرلی ، تصاویر سامنے آگئیں اداکارہ نے کہا کہ ہم محبت کی تلاش میں تھے، لیکن ہمیں دوستی پہلے مل گئی ۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی اداکارہ نے اپنی شادی کی مختلف تصاویر شیئر کردیں ۔ انہوں نے کہا کہ شادی کا جشن ابھی باقی ہے تقریبات کس قدر شاہانہ ہوں گی اس حوالے سے کچھ کہا نہیں جاسکتا ۔

اپنے کپڑوں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اس خاص موقع پر اپنی والدہ کی 40 برس پرانی شادی کی ساڑھی اور زیورات پہنے ،ان دونوں نے اسپیشل میرج ایکٹ کے تحت شادی کی ہے۔ تاہم شہنائی والی شادی کی تیاریاں جاری ہیں۔بالی وود اداکارہ سوارا بھاسکر نے کہا کہ ہم محبت کی تلاش میں تھے، لیکن ہمیں دوستی پہلے مل گئی اور پھر ہم نے ایک دوسرے کو دھونڈ لیا ،اپنے شوہر فہد ضرار احمد کو دل میں آنے کیلئے خوش آمدید کہتی ہوں، اب یہ صرف ان کا ہے۔