اہم خبریں

پیاری مونا کے لیے میں نے 20 کلووزن بڑھایا،صنم جنگ کا دعویٰ

کراچی(نیوزڈیسک) اداکارہ صنم جنگ نے کہا کہ ڈرامہ سیریل پیاری مونا میں اداکاری کیلئے تیار نہیں تھی ،میں نے پیاری مونا میں ایک موٹی لڑکی کا کردار ادا کیا ہے۔ اپنے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ڈرامے کی کہانی ایک سال پہلے لکھی گئی تھی اور انھیں ڈرامے میں کام کرنے کی آفر بھی ایک سال پہلے ہوئی تھی لیکن انہوں نے انکار کردیا تھا، تاہم ڈرامے کے ہدایتکار علی حسن نے اُن سے اس کردار کو کرنے کیلئے درخواست کی، اسکرپٹ دیکھا تو مجھے لگا یہ تو میری کہانی ہے ،مونا کے ساتھ معاشرے جیسا ہوتا ہے ، میں بھی اس چیز سے گزر چکی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے جِم جانا چھوڑ دیا ، کیو نکہ ہمیں ایک کردار میں رہنا تھا ،اس لیے مجھے ایسا کرنا پڑا۔ لوگوں کی وجہ سے اس ڈرامے میں کام کرنے سے انکار کیا لیکن ڈرامے کے ذریعے لوگوں کو ایسا پیغام دینے کی بہت زیادہ ضرورت ہے۔

متعلقہ خبریں