اہم خبریں

بشریٰ انصاری نے بڑی بڑی دکانوں کے مالکان سے سوال پوچھ لیا

کراچی(نیوزڈیسک)اداکارہ بشریٰ انصاری نے ملکی حالات سے پریشان ہوکر اشرافیہ سے سوال پوچھ لیا کہ 40 جوڑے رکھنے کے لئے اتنی بڑی بڑی دکانیں بنانے کی کیا ضرورت ہے؟؟بشریٰ انصاری نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی، جس کے پس منظر میں وہ لاہور کی سڑکوں کو دکھا رہی ہیں۔ اس ویڈیو میں بشریٰ انصاری نے کہا کہ وہ لاہور تو آتیں رہتی تھیں مگر اپنی والدہ کی طبیعت خراب ہونے کے باعث وہ بہت سی چیزوں پر بات نہیں کر سکی۔اداکارہ نے سڑک کے دونوں اطراف کی دکانوں کی ویڈیو بناتے ہوئے کہا کہ میں نہیں جانتی کہ یہاں کون کون سے ڈیزائنر کی دکانیں ہیں؟؟ مگر میں نے ایسی دکانیں دیکھی ہیں جہاں 30، 40 جوڑوں کے لئے پوری پوری عمارت کو ہی آوٹ لیٹ بنا دیا گیا ہے۔بشریٰ انصاری نے کہا کہ میں نہیں جانتی کہ یہ معروف ڈیزائنرز کی دکانیں ہیں یا نہیں مگر اس ملک میں جہاں مہنگائی کا یہ عالم ہو کہ لوگوں کے پاس پہننے کو چپل نہیں ، مرنے کو پیسے نہیں ہیں۔ ایسے میں 40 جوڑوں کو کے لئے اتنی بڑی بڑی عمارتیں تیار کرنے کی کیا ضرورت ہے ؟؟ملک میں مہنگائی اور ڈیفالٹ ہونے کے خطرے کا ذکر کرتے ہوئے بشریٰ انصاری نے کہا کہ یہ وقت کو لوگوں میں باٹنے کا ہے مجھے یہ دیکھ کر دکھ ہوا ہے یہ سب کچھ سمجھ سے باہر ہے، اچھا نہیں لگا تو ذہن میں آنے والے اس خیال پر ایک ویڈیو بنا ڈالی اورجی ہلکا کرلیا۔

متعلقہ خبریں