اہم خبریں

علی ظفر کی انیمیٹڈ ویڈیو سیریز کا پہلا گانا ریلیز،ڈیجیٹل اواتار بھی شیئر

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستانی گلوکار علی ظفر نے اپنی آنے والی پہلی انیمیٹڈ ویڈیو سیریز کا پہلا گانا ’ رات دن ’ جاری کردیا ۔ اس گانے کو تیار کرنے میں علی ظفر کے بھائی دانیال ظفر نے بھی ان کا ساتھ دیا۔علی ظفر نے انسٹاگرام پر ویڈیو شئیر کی ۔کیپشن میں ویڈیو سیریز ’ لائٹنگل ریکارڈز (Lightingale Records) ’ کا اعلان کرتے ہوئے گلوکار نے لکھا کہ کہ محبت جیسا کوئی احساس نہیں ہے ۔ یہ ایک دلچسپ پیچیدہ جذبہ ہے۔ جو ایک ساتھ خوشی اور غم دونوں کو لاتا ہے ۔ محبوب کے ساتھ گزارے گئے لمحات وقت اور جگہ سے ماورا ہوتے ہیں ۔ان جذبات کو اکثر لفظوں میں بیان نہیں کیا جاسکتا اسی لیے شاعری ، موسیقی یا آرٹ کے ذریعے ان کی ترجمانی کی جاتی ہے ۔علی ظفر نے لکھا کہ ان کا نیا گانا رات دن محبت کا ایسا ہی ایک تجربہ ہے۔ جسے انہوں نے اپنے بھائی اور ہدایت کاردانیال ظفر اور آرٹسٹ بازل نے کئی ہفتوں کی محنت سے تخلیق کیا ہے ۔اس اینمیٹڈ سیریز کے لئے خصوصی طور پر علی ظفر کا ڈیجیٹل اواتار بھی بنایا گیا۔ اس avatar کو علی ظفر نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر بھی شیئر کیا۔

متعلقہ خبریں