مدینہ منورہ (نیوزڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے عمرے اور غلاف کعبہ کی سلائی کی سعادت حاصل کرلی۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے سعودی عرب میں عمرے کی ادائیگی کے دوران لی گئیں تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی ہیں۔مذکورہ تصاویر اور ویڈیوز سے معلوم ہوتا ہے کہ عتیقہ اوڈھو کو مسجد نبوی میں نماز جمعہ کی ادائیگی کا موقع ملا جس پر وہ پروردگار کی شکرگزار اور پاکستان سمیت برادر ملک ترکیہ اور شام کے لئے دعا گو ہیں۔ایک اور تصویر میں انہیں حرم میں کھڑے دیکھا جاسکتا ہے، اس تصویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ اپنی سالگرہ کے موقع پر عمرہ ادا کیا، الحمدللہ۔انہوں نے مزید لکھا کہ میں اللہ کی شکرگزار ہوں کہ اس نے مجھے یہ موقع دیا۔ یہ بہت خوبصورت اور یاد گار تجربہ ہے کہ مجھے اس کی قربت حاصل کرنے کا موقع ملا۔ایک اور ویڈیو میں اداکارہ کو ’کِسوا‘ ( خانہ کعبہ کا غلاف) پر سونے کی تاروں سے کڑھائی کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’خوش قسمتی ہوں کہ مجھے کعبہ کے کسوا پر اللہ کے لیے اپنی محبت اور عقیدت کا اظہار کرنے کا موقع ملا، کبھی نہیں سوچا تھا کہ مجھے اپنی زندگی میں ایسا خوبصورت موقع ملے گا۔ شکر اللہ۔ اللہ اکبر‘