اہم خبریں

بھارتی فلم لگان کے مشہور اداکار انتقال کرگئے

بمبئی (نیوزڈیسک)بالی وڈ کی بلاک بسٹر فلم ’لگان‘ سے شہرت حاصل کرنیوالے بھارتی اداکار جاوید خان امروہی ممبئی کے ایک ہسپتال میں انتقال کرگئے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جاوید خان امروہی گزشتہ ایک برس سے علیل تھے، ان کے پھیپھڑے خراب تھے جو کہ ان کی موت کی وجہ بنی۔رپورٹس کے مطابق جاوید خان کو سانس لینے میں شدید مشکلات پیش آرہی تھی جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاںانتقال کرگئے۔جاوید خان امروہی کی معروف فلموں میں 1994 میں ریلیز ہونے والی انداز اپنا اپنا، 1993 کی ہم ہیں راہی پیار کے، چک دے انڈیا اور لگان سمیت دیگر شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں