فلم ’’لگان‘‘ کے اداکار جاوید خان امروہی انتقال کرگئے

ممبئی(نیوزڈیسک)بالی وڈ فلموں کے معروف اداکار جاوید خان امروہی 60 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔جاوید خان نے بالی وڈ کی مشہور فلموں انداز اپنا اپنا، چک دے انڈیا، ونس اپون اے ٹائم ممبئی اور دیگر میں کام کیا ہے۔ان کے گردے فیل ہوچکے تھے اور وہ کافی عرصے سے علیل تھے اور 14 فروری کو انہوں نے دم توڑ دیا۔جاوید خان بالی وڈ فلم انڈسٹری کا ایک اہم حصہ تھے اور مختلف فلموں میں ان کے سنجیدہ اور مزاحیہ کرداروں کو آج بھی لوگ پسند کرتے ہیں۔