اہم خبریں

بھارت کی لیجنڈری گلوکارہ آشا بھوسلے انتقال کرگئیں

نیو دہلی (اے بی این نیوز)بھارت کی لیجنڈری گلوکارہ آ شا بھوسلے 92 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 92 سالہ لیجنڈ گلوکارہ کو ہفتے کے روز طبیعت ناساز ہونے پر ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

ان کے اسپتال میں داخل ہونے کی خبر پوتی زنائی بھوسلے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر شیئر کی تھی۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ ‘میری دادی، آشا بھوسلے کو انتہائی تھکن اور سینے میں انفیکشن کی وجہ سے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔’
مزید پڑھیں: احساس فیول سپورٹ اسکیم شروع کرنے کا فیصلہ

متعلقہ خبریں