حکومت آپ کے علاج و معالجے میں ہرممکن تعان کرے گی ، وزیراعظم شہباز شریف کی اداکار فردوس جمال کو یقین دہانی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف کا کینسر میں مبتلا اداکار فردوس جمال سے ٹیلیفونک رابطہ ، خیریت دریافت کی اور انہیں علاج و معالجے میں ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔اتوار کو وزیراعظم شہباز شریف نے کینسر میں مبتلا اداکار فردوس جمال کو ٹیلیفون کرکے ان کی خیریت دریافت کی اور انہیں علاج و معالجے میں ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی،وزیراعظم شہبازشریف نے نے کہا اِن شاءاللّٰہ آپ کے علاج میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھیں گے۔اداکار فردوس جمال نے مزاج پرسی اور علاج سے متعلق یقین دہانی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔دوسری جانب فردوس جمال کے بیٹے حمزہ فردوس نے بھی انسٹاگرام پر وزیر اعظم کا خصوصی شکریہ ادا کیا، ساتھ ہی انہوں نے وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کو بھی شکریہ کہا۔ حمزہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ وفاقی حکومت نے والد کو اس مشکل وقت میں اپنے ساتھ ہونے کی یقین دہانی کرائی ہے جس کا میں مشکور ہوں۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل حمزہ فردوس نے انکشاف کیا تھا کہ ان کے والد میں کینسر کی تشخیص ہوئی ہے اور وہ اسپتال میں زیر علاج ہیں۔