اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی دارالحکومت میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک خاتون ٹک ٹاکر کو مبینہ طور پر اس کے شوہر نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا، جبکہ ملزم نے بعد ازاں خود کو بھی گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ ہمک کی حدود میں لنگنم ٹاور کے قریب پیش آیا۔ جاں بحق خاتون کی شناخت ثنا جاوید کے نام سے ہوئی ہے، جو ضلع اٹک کی رہائشی تھیں اور سوشل میڈیا پر “آؤٹ لوفرہ” کے نام سے جانی جاتی تھیں۔
Another woman has lost her life 💔
A well-known Pashto TikToker #OutLofera (Sana Javed) shot dead by her husband today in Islamabad pic.twitter.com/vd8wJwuBxi
— Showbiz & News (@ShowbizAndNewz) March 22, 2026
ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم محمد صادق نے پہلے اپنی اہلیہ کو گولی مار کر قتل کیا اور بعد ازاں خود کو سر میں گولی مار کر خودکشی کر لی۔ جائے وقوعہ سے تین خول اور ایک 9 ایم ایم پستول برآمد کر کے تحویل میں لے لیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق محمد صادق سابقہ طور پر اٹک پولیس میں کانسٹیبل رہ چکا تھا تاہم اسے ملازمت سے برطرف کر دیا گیا تھا۔
وائرل
ٹک ٹاکر آؤٹ لوفرہ کو جس وقت قتل کیا گیا اس کی سی سی ٹی وی فوٹیج
شوہر پہلے اس پر فائرنگ کرکے خود کو بھی گولی ماری دیتا ہے۔ pic.twitter.com/wt2s5eh6b0— Shahid Hussain (@ShahidHussainJM) March 22, 2026
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کی یہ دوسری شادی تھی، اس سے قبل ان کی شادی شفیق احمد سے ہوئی تھی جس سے طلاق ہو چکی تھی۔ ابتدائی شواہد کے مطابق میاں بیوی کے درمیان اکثر جھگڑے رہتے تھے اور واقعہ گھریلو تنازع کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔
پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جبکہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
مزیدپڑھیں:پی ایس ایل 11 بغیر تماشائیوں کے کراچی اور لاہور میں کرانے کا اعلان















