اہم خبریں

ہالی وڈ کے ایکشن ہیرو چک نورس انتقال کرگئے

ہالی وڈ (اے بی این نیوز)ہالی وڈ کے سینئر اداکار چک نورس 86 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

چک نورس 1970 اور 1980 کی دہائیوں میں ایکشن فلموں کے ذریعے مشہور ہوئے۔ انہوں نے بروس لی کے ساتھ فلم ’’وے آف دا ڈریگن‘‘ میں کام سے شہرت حاصل کی۔

1980 کی دہائی میں ان کی فلم ’’مسنگ ان ایکشن‘‘ بہت مشہور ہوئی جو ویتنام جنگ پر امریکی حب الوطنی کے تناظر میں بنائی گئی تھی۔

اس کے علاوہ ان کی فلم ’’ڈیلٹا فورس‘‘ اور ٹی وی سیریز ’’واکر ٹیکسس رینجر‘‘ بھی بہت مشہور ہوئی۔
مزید پڑھیں: ایران نے ڈیاگوگارشیافوجی اڈے پر میزائل حملوں کی تردید کردی

متعلقہ خبریں