سلمان خان کا ویلنٹائن ڈےپر مداحوں کو ’’نیولگدادل ‘‘گانے کا تحفہ

ممبئی(نیوزڈیسک)بالی وڈ سپراسٹار سلمان خان نے اپنے چاہنے والوں کو ویلنٹائن ڈے پراپنی آنے والی نئی فلم ’ کسی کا بھائی کسی کی جان ’’کا نیا رومانوی گانا ‘‘ نیّو لگدا دل کا مداحوں کوتحفہ دیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق سلمان خان نے گانے کی ویڈیو انسٹاگرام پر شئیر کردی ۔دلچسپ کیپشن دیتے ہوئے مداحوں سے پنجابی میں پوچھا کہ نیّو لگدا دل ؟تو سنو نیّو لگدا دل ۔اس گانے کو کمال خان اور پلک مچھل نے گایا جبکہ اسے تحریر شبیر احمد اور کمپوز ھیمیش ریشمیا نے کیا ہے ۔سلمان خان کا یہ تحفہ مداحوں کو خوب بھارہا ہے ۔ایک صارف نے لکھا بلاک بسٹر سانگ ۔ایک صارف نے گانے کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ پیارا اورشاندار گانا بھائی جان لیکن ڈانس سٹیپ بہت برا ہے ۔ ہمیں نہیں معلوم کہ آپ اپنے مداحوں کی کیوں نہیں سنتے ۔ آپ کو سننی چاہیے اور بہترین ہدایت کاروں کے ساتھ کام کرنا چاہیے ورنہ مداح آپ سے ناراض ہو جائیں گے ۔ایک صارف نے لکھا بھوجپوری گانا لگ رہا ہے بھائی ۔سلمان خان کی نئی آنے والی بالی وڈ فلم کسی کا بھائی کسی کی جان 21 اپریل کو نمائش کے لئے پیش کی جائیں گی۔