دبئی(اے بی این نیوز) ایران اسرائیل جنگ کے پیشِ نظر بھارتی اداکارہ سونل چوہان دبئی ائیرپورٹ پر پھنس گئیں۔
ایران کی جانب سے دبئی ائیرپورٹ پر میزائل حملے کے بعد تمام پروازیں روک دی گئی ہیں جس سے دبئی میں موجود متعدد افراد شدید پریشانی کا شکار ہیں۔
اس صورتحال میں بالی وڈ اداکارہ سونل چوہان دبئی ائیرپورٹ پر پھنس گئی ہیں جنہوں نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے بھارتی حکومت سے مدد کی اپیل کی۔
اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا ’معزز وزیراعظم مودی جی، میں اس وقت دبئی میں جاری بحران کی وجہ سے پھنسی ہوں، پروازیں منسوخ ہوگئی ہیں اور بھارت واپس آنے کا کوئی صاف راستہ نہیں ہے، میں حکومت سے محفوظ سفر کے لیے رہنمائی کی درخواست کرتی ہوں اور مدد کے لیے شکر گزار رہوں گی ۔
واضح رہے کہ ایران کی جوابی کارروائی کے بعد دبئی انٹرنیشنل اور آل مکتوم انٹرنیشنل (ڈی ڈبلیو سی ) جیسے دنیا کے سب سے مصروف ہوائی اڈے غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں۔















