اہم خبریں

معروف ماڈل نے ہانیہ عامر کے قریبی دوست عمر مختار کو بے نقاب کردیا

کراچی(اے بی این نیوز)پاکستانی ماڈل ماہ نور رحیم نے اداکارہ ہانیہ عامر کے قریبی دوست اور پروڈیوسر عمر مختار کو بے نقاب کر دیا۔ نجی ٹی وی کے پروڈیسر عمر مختار کی دوستی صرف ہانیہ عامر سے نہیں بلکہ شوبز انڈسٹری کے دیگر کئی شخصیات کا شمار بھی ان کے بہترین دوستوں میں ہوتا ہے، وہ ماہرہ خان سمیت کئی نامور اداکاروں کے ساتھ نظر آچکے ہیں۔

تاہم، عمر مختار اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ متعدد تقاریب میں ساتھ ہوتے ہیں جب کہ ہانیہ کے حالیہ شادی تھیم والے برتھ ڈے کی پلاننگ میں بھی عمر مختار شامل تھے۔

دونوں اکثر ریلز میں بھی اکٹھے نظر آتے ہیں، ہانیہ نے ان کی شادی بھی گھر کے فرد کی طرح منائی اور دونوں کافی قریب سمجھے جاتے ہیں۔

عمر مختار ’پارٹی گرل‘ دنانیر مبین کے بھی قریبی دوست ہیں اور وہ انہیں اپنا بھائی کہہ چکی ہیں۔ماڈل ماہ نور نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں انہوں نے کھل کر عمر مختار کے مبینہ طور پر لڑکیوں سے آن لائن نامناسب رویے کے بارے میں بات کی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ وہ شادی شدہ ہونے کے باوجود خواتین سے گپ شپ کے لیے رابطہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں، اس دوران ماڈل نے نے اپنا ذاتی تجربہ بھی شیئر کیا۔

انہوں نے بتایا کہ 2023 میں جب وہ کینیڈا میں تھیں تو ایک پروڈیوسر نے رات 3 بجے انہیں میسج کیا، انہوں نے سمجھا شاید کام کے سلسلے میں ہوگا لیکن وہ صرف بات چیت کرنا چاہتے تھے۔

ماہ نور نے بتایا کہ میں نے انہیں فوراً ٹوک دیا اور ان کے اسکرین شاٹس بھی ان کی بیوی کے ساتھ شیئر کیے جن میں وہ کہہ رہے تھے کہ وہ سنگل ہیں، جس پر جواب آیا ’شکریہ مجھے بتانے کا‘۔

اس وقت ماہ نور نے پروڈیوسر کا نام نہیں لیا تھا لیکن لوگوں نے فوراً اندازہ لگا لیا کہ وہ کون ہیں۔مہا وجاہت (مہاز فوٹوگرافی) سمیت کئی خواتین نے کمنٹس میں کہا کہ یہ عمر مختار ہی ہیں۔مہا نے لکھا ’کاش مجھ میں بھی ہمت ہوتی کہ میں اپنا بدترین تجربہ شیئر کر سکتی‘۔

ایک اور خاتون نے لکھا کہ ہاں یہ عمر مختار ہی ہے، میرے ساتھ بھی یہی ہوا تھا۔ایک تبصرے میں یہ بھی کہا گیا اور ہانیہ جو خواتین کی ایمبیسیڈر بنتی ہیں، وہ اکثر ان کے ساتھ نظر آتی ہیں۔

بعد ازاں، انہوں نے ایک اور ویڈیو شیئر کی جس میں کہا کہ پہلی ویڈیو شیئر کرنے کے بعد مجھے اتنے مسیجز آئے جس میں لڑکیوں نے بالکل وہی کہانی دہرائی جس پر مجھے شدید غصہ آیا۔ ماڈل نے اس پر پروڈیوسر کا نام بھی لیا کہ وہ عمر مختار ہی ہیں اور لڑکیوں نے ان کے کارناموں کے اسکرین شارٹس بھی مجھے بھیجے ہیں۔

مزید پڑھیں۔نائیجیریا میں گیس لیکج دھماکا، 38 کان کن ہلاک، متعدد زخمی

متعلقہ خبریں