اہم خبریں

جمعے کو نکاح ہوگا، ہانیہ عامر نے شادی کا اعلان کردیا

کراچی(اے بی این نیوز)معروف پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے سوشل میڈیا پر اپنی شادی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کی شادی جمعہ کے روز دوپہر میں ہوگی۔

گزشتہ چند دنوں سے سوشل میڈیا پر خبریں گردش کر رہی تھیں کہ ہانیہ عامر اور عاصم اظہر رمضان کے مہینے میں شادی کرنے والے ہیں۔ جس پر ایک مداح نے ہانیہ عامر سے پوچھا کہ نکاح سحری کے بعد ہوگا یا افطار کے بعد، جس پر ہانیہ عامر نے واضح طور پر جواب دیا کہ ’دوپہر جمعہ‘۔

اس جواب کے بعد مداح ایک بار پھر تذبذب کا شکار ہیں کہ آیا ہانیہ مذاق کر رہی ہیں یا واقعی انہوں نے اپنی شادی کی تصدیق کر دی ہے۔

واضح رہے کہ ہانیہ عامر اور عاصم اظہر دونوں پاکستانی شوبز کے معروف ستارے ہیں جن کے تعلقات اور علیحدگی کی خبریں ماضی میں میڈیا کی زینت بنتی رہی ہیں۔ حالیہ عرصے میں دونوں ایک دوسرے کی خاندانی تقریبات میں شریک ہوتے رہے ہیں جس سے مداحوں میں ان کی ممکنہ شادی کے حوالے سے تجسس بڑھ گیا ہے۔

ہانیہ عامر اور ان کے مداحوں کے درمیان شادی سے متعلق دلچسپ اور مزاحیہ تبادلہ خیال سوشل میڈیا پر پہلے بھی وائرل ہو چکا ہے، جس میں اداکارہ نے کہا تھا کہ اتنی زیادہ افواہوں کے بعد اب وہ خود بھی شادی کے بارے میں سوچنے لگی ہیں۔

مزید پڑھیں۔پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور اور عمر ایوب اشتہاری قرار

متعلقہ خبریں