اہم خبریں

پٹھان نے 17 دنوں میں 900 کروڑ کمالیے

نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کی فلم پٹھان نے صرف 17 دنوں میں 900 کروڑ کما لیے،دنیا بھر میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ہندی فلم بن گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں تنازع اور بائیکاٹ کا شکار بننے والی شاہ رخ خان کی فلم “پٹھان” نے کمائی کے ریکارڈ توڑ دیئے۔ اس فلم نے صرف بھارت میں 558 کروڑ کی کمائی کر کے مخالفین کو چپ کرا دیا۔شاہ رخ خان کی فلم “پٹھان” کی گلوبل باکس آفس پر کمائی 900 کروڑ سے زائد ہو گئی اور اس حوالے سے یش راج فلمز نے پریس ریلیز بھی جاری کی جس کے مطابق سدھارتھ آنند کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم نے اپنی ریلیز کے تیسرے جمعے کو بھارت بھر میں 5 اعشاریہ 90 کروڑ کا بزنس کیا۔فلم پٹھان ہندی سینما کی تاریخ میں دنیا بھر میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ہندی فلم بن گئی۔

متعلقہ خبریں