ممبئی(نیوزڈیسک)بالی ووڈ کے نامور اداکار سلمان خان نے انکشاف کیا ہے کہ کریئر کے ابتدائی دنوں میں سوناکشی سنہا انہیں انکل کہہ کر مخاطب کرتی تھیں۔سلمان خان نے بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ سوناکشی سنہا دبنگ فلم کی شوٹنگ کے دوران مجھے سلمان انکل کہہ کر بلاتی تھیں تاہم وہ آجکل مجھے کسی بھی طرح سے مخاطب نہیں کرتیں۔واضح رہے کہ سلمان خان کی فلم دبنگ 2012 میں ریلیز ہوئی جس میں سوناکشی سنہا نے ڈیبیو کیا اور اُس وقت اُن کی عمر 17 سال کے قریب تھی جبکہ سلمان خان 45 سال کے تھے۔ دونوں کی عمر کے درمیان میں خاصہ فرق تھا جس کی وجہ سے سوناکشی نے سلمان خان کو انکل کہہ کر مخاطب کیا۔
