لاہور ( اے بی این نیوز ) یوٹیوبر رجب بٹ کی اہلیہ ایمان رجب اور ان کی ساس کے درمیان نجی گفتگو کا وائس نوٹ سوشل میڈیا پر لیک ہو گیا، جس نے ایک بار پھر عوام میں بحث چھیڑ دی ہے۔لیک ہونے والی وائس نوٹ میں ایمان رجب روتے ہوئے کہتی ہیں کہ وہ نہیں چاہتیں کہ ان کا بیٹا کیوان ولاگز یا سوشل میڈیا میں آئے۔ وہ چاہتی ہیں کہ بچہ منفی تبصروں اور غیر ضروری توجہ سے محفوظ رہے۔ایمان نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ان کے بچے کو خاص حالات میں بچایا اور وہ کسی بھی صورت اسے نقصان پہنچتے نہیں دیکھ سکتیں۔ انہوں نے گھر کے بڑوں سے درخواست کی کہ آئندہ کیوان کا ذکر ولاگز میں نہ ہو اور بچے کی حفاظت ان کی ترجیح رہے۔وائس نوٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ رجب بٹ کی والدہ نے بچے کی سالگرہ پر کیک کاٹنے کا ارادہ کیا تھا، لیکن ایمان نے اس کی بجائے عقیقہ کے جانور قربان کرنے کی درخواست کی۔سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد ایمان رجب کے موقف کی حمایت کر رہی ہے، جبکہ کچھ نے وائس نوٹ کے لیک ہونے پر تشویش ظاہر کی ہے اور پوچھا ہے کہ یہ نجی گفتگو کس نے اور کیوں عوام کے سامنے لائی۔
مزید پڑھیں :محمود اچکزئی کی دبنگ پریس کانفرنس،نیا پنڈوڑا باکس کھول دیا،جا نئے کیا















