اہم خبریں

ڈکی بھائی کیلئے اچھی خبر،جا نئے کیا

لاہور ( اے بی این نیوز   )لاہور میں جوئے کی ایپ کی تشہیر سے متعلق مقدمے میں یوٹیوبر ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کو مزید ریلیف مل گیا ہے، عدالت نے ان کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔لاہور کی سیشن عدالت میں جوئے کی ایپ کی تشہیر کے مقدمے پر سماعت ہوئی، جہاں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج منصور قریشی نے کیس کی کارروائی انجام دی۔ سماعت کے دوران عروب جتوئی کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ وہ علالت کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہو سکتیں۔

عدالت نے حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے عروب جتوئی کی عبوری ضمانت میں 19 جنوری تک توسیع کر دی۔ وکیل صفائی نے عدالت کو بتایا کہ ان کی موکلہ کا مقدمے سے کوئی براہ راست تعلق نہیں، نہ ہی استغاثہ کی جانب سے کوئی ٹھوس ثبوت پیش کیا جا سکا ہے۔

درخواست ضمانت میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ عروب جتوئی کو محض سعد الرحمٰن المعروف ڈکی بھائی کی اہلیہ ہونے کی بنیاد پر مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے، جبکہ جوئے کی ایپ کی تشہیر یا اس کی ترغیب دینے میں ان کا کوئی کردار ثابت نہیں ہوتا۔عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد عبوری ضمانت میں توسیع کا حکم جاری کیا، جبکہ کیس کی مزید سماعت آئندہ تاریخ پر ہو گی۔

مزید پڑھیں :پاکستان تحریک انصاف نے جلسہ کی اجازت مانگ لی

متعلقہ خبریں