اہم خبریں

معروف اداکارنعمان اعجاز کی برتن دھونے کی ویڈیو وائرل

کراچی (نیوزڈیسک) معروف اداکار نعمان اعجاز کی برتن دھونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکار برتن دھو رہے ہیں، اس دوران ان کی اہلیہ نے ان سے پوچھا کیا ہورہا ہے؟ اس کے جواب میں نعمان اعجاز نے کہا کہ کچھ نہیں۔نعمان اعجاز نے ازراہ مذاق کہا کہ ماں نے یہ سوچ کر شادی کروائی تھی کہ بیگم سارے کام کرے گی لیکن آج میری ماں زندہ ہوتی تو اسے کتنی تکلیف ہوتی کہ ان کا لیجنڈ بچہ برتن دھو رہا ہے۔اداکار کی یہ بات سن کر ان کی اہلیہ ہنس پڑ یں لیکن اس دوران نعمان اعجاز نے یہ بھی کہا کہ اس میں کوئی حرج نہیں، مردکو اپنی بیوی کے ساتھ کچن کے کاموں میں برابر کا ہاتھ بٹانا چاہیے۔

متعلقہ خبریں