اہم خبریں

مداحوں کیلئے دھچکا! معروف اداکار نے سوشل میڈیا کو خیر آباد کہہ دیا

بھارت(اے بی این نیوز)جین زی کے دور میں جب سوشل میڈیا کو سب ضرورت کیلیے استعمال کرنے لگے ہیں ایسے میں ایک اداکار نے سماجی رابطوں کی دنیا کو چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ سوشل میڈیا کا پلیٹ فارم اداکار یا کسی بھی معروف شخصیت اور مداحوں کے درمیان آسان اور تیز ترین رابطے کا واحد ذریعہ ہے جہاں مداح گاہے بگاہے اپ ڈیٹس حاصل کرتے ہیں۔

ایسے میں بھارتی اداکار رونیت رائے نے سوشل میڈیا کی دنیا کو خیر باد کہہ دیا۔ 60 سالہ بھارتی اداکار رونیت نے سوشل میڈیا کو چھوڑنے کا اعلان ایک جذباتی پوسٹ کے ذریعے کیا اور بتایا کہ وہ کچھ عرصے کیلیے بریل لے رہے ہیں۔ رونیت نے لکھا کہ ’میں خود پر توجہ دینا، توازن برقرار رکھنا اور تنہائی میں وقت گزارنا چاہتا ہوں جس کیلیے سوشل میڈیا سے دوری بہت ضروری ہے‘۔

انہوں نے یہ بھی اعتراف کیا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے انہیں محبت، حوصلہ افزائی، مداح اور بہت کچھ ملا جس کو وہ کبھی فراموش نہیں کریں گے۔ رونیت نے اپنے چاہنے والوں اور سوشل میڈیا فالوورز کا شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ جلد نئی توانائی اور بامقصد وجہ کے ساتھ واپس آؤں گا۔

مزید پڑھیں۔سابق صدر آزاد کشمیر راجہ ذوالقرنین کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ

متعلقہ خبریں