برطانیہ(اے بی این نیوز)پاکستان کے یو ٹیوبر رجب بٹ کی انگلینڈ میں نائٹ کلب میں لڑکی کے ساتھ رقص کرنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔
اس ویڈیو میں وہ نشے کی حالت میں ہیں، ویڈیو سامنے آنے پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، یوٹیوبر پر پاکستان میں مختلف مقدمات ہیں جس کی وجہ سے وہ برطانیہ میں مقیم ہیں۔
یاد رہے کہ ان کے فالوورز کی بڑی تعداد ہے، ان کی برطانیہ کے ایک نائٹ کلب میں ایک لڑکی کے ساتھ رقص کرتے ہوئے ویڈیو نے ان کے چاہنے والوں کو شدید دھچکا پہنچایا ہے۔
اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین اپنی ناراضی کا اظہار کر رہے ہیں اور یو ٹیوبر کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں، یاد رہے کہ ان کی والدہ نے کچھ روز قبل کہا تھا کہ ان کے بیٹے نشہ نہیں کرتے۔
صارفین والدہ کے اسی بیان کو مدنظر رکھتے ہوئے رجب بٹ کو تنقید کا نشانہ بنایا، صارف کا کہنا تھا کہ اب ان کی ماں کہے گی کہ وہ اپنی بہن کو چھوڑنے گیا تھا۔
نشے کی حالت کو دیکھتے ہوئے ایک صارف کا کہنا تھا کہ یہ کھانسی کی شربت کے اثرات ہیں، کچھ نہ کہیں۔ ایک صارف نے طنزاً کہا کہ اب اس کی ماں کہے گی کہ دوستوں نے اسے زبردستی کلب لے جا کر نیند کی گولیاں دے دی تھیں۔
مزید پڑھیں۔پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایک بار پھر مدمقابل، تاریخ سامنے آگئی















