بھارت(اے بی این نیوز)بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ جوہی چاولہ ملک کی امیر ترین خاتون اداکارہ بن گئی ہیں۔ بھارتی ادارے ہورون انڈیا رچ لسٹ 2025 کے مطابق، جوہی کی کل دولت تقریباً 7990 کروڑ روپے ہے جو کہ ریکھا، عالیہ بھٹ، دیپیکا پڈوکون، کترینہ کیف اور ایشوریا رائے سے کئی گنا زیادہ ہے۔
اگرچہ جوہی چاولہ کئی سالوں سے فلموں میں زیادہ سرگرم نہیں ہیں، لیکن ان کی دولت کی بنیاد صرف اداکاری پر نہیں بلکہ متنوع کاروباری سرمایہ کاری پر ہے۔ اداکارہ کے 7 مختلف ذرائع آمدنی ہیں جن میں شراکت داری، کاروبار اور ریئل اسٹیٹ شامل ہیں۔
جوہی چاولہ اور ان کے شوہر صنعتکار جے مہتا، آئی پی ایل ٹیم کولکتہ نائٹ رائڈرز کے شریک مالک ہیں، جن میں ان کے قریبی دوست شاہ رخ خان بھی شریک ہیں۔ علاوہ ازیں، جوہی شاہ رخ خان کی فلم پروڈکشن کمپنی ریڈ چلیز گروپ کی شریک بانی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، جوہی اور جے مہتا کے پاس بھارت میں ایک وسیع ریئل اسٹیٹ پورٹ فولیو بھی موجود ہے، اور دونوں ممبئی میں دو فائن ڈائننگ ریسٹورنٹس گسٹووسو اور روڈی لیبن کے مالک بھی ہیں۔
جوہی چاولہ نے اپنے فلمی سفر کا آغاز عامر خان کے ساتھ قیامت سے قیامت تک سے کیا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے متعدد کامیاب فلموں میں کام کیا جن میں راجو بن گیا جینٹلمین، دَر، رام جانے، یس باس، بول رادھا بول، عشق، دیوانہ مستانہ شامل ہیں۔ جوہی کی آخری بڑی سکرین ریلیز 2019 میں فلم ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا تھی۔ 2023 میں وہ فرائیڈے نائٹ پلان (نیٹ فلکس) اور سیریز دی ریل وے مین میں بھی نظر آئیں۔
مزید پڑھیں۔میٹرو بس میں ٹوکن سسٹم ختم، نیا ٹکٹ سسٹم متعارف















