اسلام آباد (اے بی این نیوز )مشہور ٹک ٹاک اسٹار اور ’یس کنگ‘ میم کے خالق مائیکل وِلس ہیرڈ 53 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال کی تصدیق ان کی بیٹی مائیکل کرمبی نے 9 نومبر 2025 کو کی۔ان کی وفات کی خبر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر مداحوں اور ساتھی تخلیق کاروں کی جانب سے تعزیتی پیغامات کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ صارفین نے مائیکل ہیرڈ کو ان کی مثبت سوچ، پُر اعتماد گفتگو اور حوصلہ افزا انداز کے لیے خراجِ تحسین پیش کیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق انہیں دمے کا شدید دورہ پڑا جس کے نتیجے میں دل کا دورہ بھی لاحق ہوا، تاہم یہ تفصیلات ابھی تک باضابطہ طور پر تصدیق نہیں کی گئیں۔مائیکل ہیرڈ اپنی مختصر ویڈیوز میں ناظرین کو خوداعتمادی اور خود سے محبت کا پیغام دیتے تھے۔ ان کا مشہور جملہ ’یس کنگ‘ دنیا بھر میں مقبول ہوا اور ہزاروں صارفین نے ان کے انداز کو اپنا کر اپنے ویڈیوز میں استعمال کیا۔
مزید پڑھیں :اسلام آباد کچہری سانحہ،جاں بحق 10 افراد کی شناخت ہو گئی،جا نئے تفصیلات















