اہم خبریں

معروف گلوکارہ و اداکارہ دل کا دورہ پڑنے سے چل بسی

بھارت(اے بی این نیوز)بالی وُوڈ کی معروف گلوکارہ اور اداکارہ سُلاکشنا پنڈت دل کا دورہ پڑنے سے 71 سال کی عمر میں چل بسیں، ان کے بھائی اور مشہور موسیقار لالت پنڈت نے ان کے انتقال کی تصدیق کی۔ لالت پنڈت کے مطابق سُلاکشنا کو جمعرات کی شام سانس لینے میں دشواری محسوس ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ شام تقریباً 7 بجے انہیں دل کا دورہ پڑا، ہم انہیں ناناوتی ہسپتال لے جا رہے تھے، لیکن وہ ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی چل بسیں۔ سُلاکشنا پنڈت کا فنی سفر

سُلاکشنا پنڈت نے 1975 میں فلم ’الجھن‘ سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا، جس میں انہوں نے سنجیو کمار کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا،اس کے بعد وہ اپنے دور کے کئی بڑے ستاروں راجیش کھنہ، ششی کپور اور ونود کھنہ کے ساتھ مختلف فلموں میں جلوہ گر ہوئیں۔ ان کی نمایاں فلموں میں ’ہیرا پھیری‘، ’خاندان‘، ’دھرم کانٹا‘، ’دو وقت کی روٹی‘، ’سنکوچ‘ اور ’گورا‘ شامل ہیں۔

1978 میں انہوں نے بنگالی فلم ’بندی‘ میں معروف اداکار اتتم کمار کے ساتھ بھی کام کیا۔ سُلاکشنا پنڈت، بطور گلوکارہ اداکاری کے ساتھ ساتھ سُلاکشنا پنڈت ایک معروف پلے بیک سنگر بھی تھیں، انہوں نے ہندی، بنگالی، مراٹھی، اڑیہ اور گجراتی زبانوں میں گانے گائے۔

مزید پڑھیں۔جہاں دل چاہے وہیں شادی: چین نے شادی کے قوانین میں بڑی تبدیلی کر دی

متعلقہ خبریں