اہم خبریں

700 فلموں میں کام کرنے والے مولا جٹ فلم کے اہم ادا کار بڑے حادثہ کا شکار

کراچی (اے بی این نیوز) پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار مصطفیٰ قریشی بدقسمتی کا شکار ہو گئے۔ وہ کراچی کی ٹوٹی ہوئی سڑک پر صبح کے وقت واک کر رہے تھے جب اچانک ایک کھدی ہوئی جگہ پر ان کا پیر پھنس گیا، جس کے باعث وہ زمین پر گر پڑے اور ان کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔

مصطفیٰ قریشی، جنہوں نے 700 سے زائد فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے، نے بتایا کہ حادثے کے دوران ان کا سر بھی فٹ پاتھ سے ٹکرایا لیکن خوش قسمتی سے آنکھ کو نقصان نہیں پہنچا۔ ان کا کہنا تھا کہ شہر کی سڑکوں کی یہ حالت شہریوں کے لیے خطرناک بنتی جا رہی ہے۔

اداکار نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دعا ہے اللہ حکمرانوں کو عقل دے تاکہ وہ کراچی کی سڑکوں کی حالت بہتر بنا سکیں اور عوام کو محفوظ ماحول فراہم کریں۔

خاندانی ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز نے مصطفیٰ قریشی کو کم از کم چھ ہفتے کے آرام کا مشورہ دیا ہے۔ مداحوں اور شوبز حلقوں کی جانب سے سینئر اداکار کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں :مسلم ورلڈ لیگ کو پاکستان میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، سردار محمد یوسف

متعلقہ خبریں