اہم خبریں

نمرہ مہرا نے الزام عائد کر دیا ،جا نئے کیا اور کس پر

لاہور (  اے بی این نیوز   )لاہور میں معروف گلوکارہ نمرہ مہرا نے سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے میوزک کمپنی پر دو سال تک دھوکا دینے اور ان کے گانوں کے تمام رائٹس غیر قانونی طور پر فروخت کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔نمرہ مہرا نے انسٹاگرام پر جاری ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ انہیں گزشتہ دو سال سے کمپنی کی جانب سے کسی بھی قسم کا معاوضہ نہیں دیا گیا، بلکہ ان کے گانوں کے رائٹس چپکے سے دوسری کمپنی کو فروخت کر دیے گئے۔ گلوکارہ کے مطابق نہ صرف کمپنی بلکہ اس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جبران خان نے بھی انہیں مسلسل جھوٹ اور وعدوں میں الجھائے رکھا۔

نمرہ نے کہا کہ وہ دو سال تک کمپنی کے جھانسے میں رہیں۔ انہوں نے اپنی میوزک ویڈیوز خود تیار کیں، انٹرویوز خود کروائے، اور تمام تخلیقی مواد اپنی محنت سے تیار کرکے کمپنی کے حوالے کیا۔ تاہم کمپنی ان تمام کاموں کا کریڈٹ خود لیتی رہی اور وعدے کے باوجود کسی معاہدے پر عمل نہ کیا۔

ان کے مطابق جب بھی وہ معاوضے یا رائٹس سے متعلق بات کرتیں تو کمپنی بہانے بنا کر معاملہ ٹال دیتی۔ حال ہی میں انہیں علم ہوا کہ ان کے تمام گانوں کے رائٹس غیر قانونی طور پر ایک دوسری کمپنی کو فروخت کر دیے گئے ہیں، جس سے وہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہیں۔گلوکارہ نمرہ مہرا نے کہا کہ وہ اس وقت انصاف کی تلاش میں ہیں اور چاہتی ہیں کہ ان کے ساتھ ہونے والی زیادتی کو سامنے لایا جائے تاکہ دیگر فنکار اس طرح کے استحصال سے بچ سکیں۔
مزید پڑھیں :سستی گاڑیوں کی بھر مار

متعلقہ خبریں