لاہور(اے بی این نیوز) اداکار ریمبو کی بیوینے کہا کہ میری والدہ شوبز کی دینیا میں ایک مقام رکھتی تھیں اسی نوجی سے میں نے بھی اس دنیا میں قدم رکھا، دسویں جماعت میں ہی شوبز میں آنے کا اعلان کر دیا تھا، مجھے جاوید فاضل مرحوم کی فلم میں کاسٹ کیا گیا اور آدھا گانا ہی پکچرائز ہواتو مجھے کہا گیا کہ آپ ابھی بہت چھوٹی ہیں اور فلم سے کٹ کر دیا گیا۔ میری پہلی تین فلمیں ناکامی سے دوچار ہوئیں لیکن میں نے ہمت نہیں ہاری اور اس کے بعد اداکار(ریمبو)افضل خان کے ساتھ فلم کی جس سے ہم دونوں کو شہرت ملی۔
