لاہور( اے بی این نیوز)سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر راتوں رات شہرت حاصل کرنے والی ‘میری بگو’ نامی جوڑی کے حوالے سے چونکا دینے والا انکشاف سامنے آیا ہے۔
‘نادیہ میری سونی، سوانی میری بگو’ سے شہرت حاصل کرنے والی اس جوڑی کی نادیہ دراصل نایاب ہے۔
سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ‘میری بگو’ کی جوڑی کی خاتون دراصل ایک ایسا مرد ہے جس نے شہرت کی خاطر خود کو عورت کا بھیس بنا رکھا ہے۔
اس سنسنی خیز انکشاف کے سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک طوفان برپا ہوگیا، صارفین دونوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ ان کا مواد گمراہ کن ہے جب کہ کچھ ان کی حمایت بھی کررہے ہیں کہ وہ اپنی پسند کا مواد پیش کرنے کے لیے آزاد ہیں۔
واضح رہے کہ یہ جوڑی اپنی عجیب و غریب ویڈیوز کی وجہ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچی تھی۔ خاص طور پر ان الفاظ کے جواب میں ’نادیہ‘، ’میری سونی‘، ’سوانی‘، ’میری بگو‘ اور نادیہ کے ایک لفظی جواب ’جی، جی‘ نے صارفین کو مسحور کردیا۔
‘میری بگو’ ٹرینڈ بلاشبہ مختصر وقت میں بڑی تعداد میں انٹرنیٹ صارفین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔
مزید پڑھیں:ریاست مخالف بیانات، فلک جاوید کے جسمانی ریمانڈ میں 4 دن کی توسیع