اہم خبریں

سیشن کورٹ لاہور نے ملزم یوٹیوبر سعدالرحمٰن عرف ڈکی بھائی کی ضمانت خارج کردی

لاہور(اے بی این نیوز)سیشن کورٹ لاہور نے ملزم یوٹیوبرسعدالرحمٰن عرف ڈکی بھائی کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنادیا۔ایڈیشنل سیشن جج ڈاکٹرساجدہ چوہدری نےمحفوظ فیصلہ سنادیا،عدالت نےملزم یوٹیوبر سعد الرحمن عرف ڈکی بھائی کی ضمانت خارج کردی۔

دوران سماعت ڈکی بھائی کے وکیل نےعدالت میں مؤقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس مقدمےمیں کوئی ایک بھی گواہ موجود نہیں ہے،نہ ہی ان کےمؤکل کوکسی قسم کا نوٹس جاری کیا گیا اور نہ ہی ان سے کوئی ایپ ریکور کی گئی ہے۔

وکیل نے مزید بتایا کہ انکوائری کا آغاز 30 جون کو ہوا، جبکہ ڈکی بھائی کو 13 اگست کو گرفتار کیا گیا اور مقدمہ 17 اگست کو درج کیا گیا۔ وکیل کا کہنا تھا کہ انہوں نے پیکا 37 لگائی اسکا مطلب یہ کہ کیا یہ غیر قانونی ایکٹویٹی ہے تو پہلے اسکو بلاک کیا جاتا ہے ایسا کچھ نہیں ہوا۔

وکیل نےکہا اگر یہ ایپس غیرقانونی تھیں تو سب سےپہلے پی ٹی اے یا متعلقہ ادارے کو انہیں بلاک کرنا چاہیےتھا، 2020 کر رول بھی انکوکہتے ہیں کہ اگر اسطرح غیر قانونی ایپس چل رہی ہیں تو انہیں بند کروائیں،جب تک مقدمہ درج ہوا، اس وقت تک پی ٹی اے نے ان ایپس کو نہ تو بین کیا تھا اور نہ ہی غیر قانونی قرار دیا تھا۔

بعدازاں ایڈیشنل سیشن جج ساجدہ چوہدری نےوکلاکےدلائل کےبعدفیصلہ محفوظ کرلیا،نیشنل سائبر انوسٹیگیشن ایجنسی نے جوا ایپ کی پروموشن کا مقدمہ درج کررکھاہے۔
مزید پڑھیں: آزاد کشمیر،عوامی ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کیلئے حکومتی ٹیم مظفرآباد پہنچ گئی

متعلقہ خبریں