اہم خبریں

ویویک اوبرائے نے ایشوریا کے معاملے پر پیچھے ہٹنے کی وجہ بتادی

ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکار ویویک اوبرائے نے سلمان خان کے ساتھ ایشوریا رائے کے معاملے پر اپنے جھگڑے کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں خوف میں جینا نہیں چاہتا تھا۔

2000 کی دہائی کے اوائل میں ویویک اوبرائے اور ایشوریا رائے کے درمیان رومانوی تعلقات کی افواہیں زیر گردش رہیں، یہ اس وقت کی بات ہے جب ایشوریا کا سلمان خان کے ساتھ بریک اپ ہوا۔ 2003 میں ویویک نے ایک پریس کانفرنس میں سلمان خان پر الزام لگایا کہ وہ انہیں ایشوریا سے تعلقات کے پر دھمکیاں دے رہے ہیں۔

اس کا اثر الٹا ہوا اور جس تیزی سے ویویک انڈسٹری میں اپنی پوزیشن مضبوط کررہے تھے، وہ رک گئی۔ مصنف، پوڈکاسٹر اور کونٹینٹ کریئٹر پراکھار گپتا کے ساتھ حالیہ گفتگو میں حیدر آباد کے پنجابی خاندان سے تعلق رکھنے والے 49 سالہ ویویک اوبرائے نے پیچھے ہٹنے کے اپنے اس بڑے فیصلے پر کہا کہ میں بنیادی طور پر بہت حساس اور جذباتی انسان ہوں اور نہیں چاہتا کہ دل ٹوٹنے کے خوف کے ساتھ زندگی گزاروں کیونکہ ایسا میں پہلے ہی جھیل چکا ہوں۔

میں جانتا تھا کہ یہ ایک بہت ہی خوفناک، تنہا اور محدود زندگی ہوتی ہے اور سب کچھ دوبارہ شروع کرنا پڑتا ہے۔ ویویک کی مذکورہ بالا پریس کانفرنس اس عشرے کے بڑے تنازعات میں سے ایک تھی۔ تاہم وہ اسے خدا کی طرف سے ایک آزمائش سمجھتے ہیں جس سے گزر کر انھوں نے صبر و استقامت کا امتحان دیا۔

انھوں نے کہا عجیب بات یہ ہے کہ سر پر جب آفت آتی ہے تو سر پہ پنگے ہوتے ہیں تب وہ بڑے لگتے ہیں، میں نے محسوس کیا کہ خدا مسائل دیکھتا ہے اور سوچتا ہے کہ بچے یہ ایک چھوٹی چیز ہے اور میں تمہیں مضبوط بناؤں گا۔

اب حقیقتاً اس بارے میں بات کرنا بھی مجھے بہت غیر متعلق محسوس ہوتا ہے۔ کیونکہ اس کا احساس بعد میں ہوتا ہے، اب میں ان چیزوں کو امیچور سمجھتا ہوں اور یہ سب کچھ عجیب سا لگتا ہے۔ ایک وہ جو ڈر یا تلخی تھی وہ اس وقت مشکل لگتی تھی، جو بھی کچھ ہوا اب میں اسے بھلا چکا ہوں۔

جہاں تک ویویک کے کام کا تعلق ہے تو وہ اس سال کے اوائل میں کیسری ویر میں نظر آئے جبکہ آئندہ وہ مستی 4 میں نظر آئیں گے۔
 

متعلقہ خبریں