اہم خبریں

کتنے کروڑ میں ڈیل ہوئی ہے؟ سامعہ حجاب سے سوال

اسلام آباد (اے بی این نیوز)اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کے اغواء اور دھمکیوں کے کیس میں نیا موڑ اس وقت آیا جب سامعہ نے عدالت میں بیان دیا کہ وہ ملزم کو اللہ کی رضا کے لیے معاف کرتی ہیں۔ اس بیان کے بعد عدالت نے ملزم حسن زاہد کی 20 ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر لی۔سماعت کے دوران ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عامر ضیا نے سامعہ حجاب سے استفسار کیا کہ کیا وہ کیس کی مزید پیروی کرنا چاہتی ہیں، جس پر انہوں نے کہا کہ معاملہ طے پا گیا ہے اور انہیں ملزم کی ضمانت یا بریت پر کوئی اعتراض نہیں۔سماعت کے بعد جب سامعہ حجاب عدالت سے روانہ ہو رہی تھیں تو صحافیوں نے ان سے صلح کے حوالے سے سوالات کیے لیکن انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔ ایک صحافی نے سوال کیا کہ کتنے کروڑ میں ڈیل ہوئی ہے؟ تاہم سامعہ حجاب خاموشی سے عدالت سے باہر چلی گئیں۔یاد رہے کہ حسن زاہد کے خلاف تھانہ شالیمار میں دو مقدمات درج تھے جن میں سے ایک کیس میں یہ پیش رفت سامنے آئی ہے۔

مزید پڑھیں :اسمبلیوں کا حصہ رہنا اس نظام کو عزت دینے کے مترادف ہے،سلمان اکرم راجہ

متعلقہ خبریں