اہم خبریں

پاکستانی چائلڈ اسٹار احمد شاہ کے چھوٹے بھائی انتقال کرگئے

پشاور(اے بی این نیوز) پاکستانی چائلڈ اسٹار احمد شاہ کے چھوٹے بھائی عمر شاہ انتقال کرگئے۔خاندان نے احمد شاہ کے آفیشل سوشل میڈیا پیجز کےذریعے اس افسوسناک خبر کی تصدیق کی، کہ اب عمرشاہ انکے درمیان نہیں رہے۔

تاہم انکے انتقال کی وجہ کیا بنی اس بارے میں کوئی معلومات سامنے نہیں آئیں۔خاندان نے احمد شاہ کےفیس بک اکاونٹ سے مداحوں سے دعاوں کی درخواست کی ہے،خیال رہے کہ احمد شاہ سوشل میڈیا پر ‘پیچھے تو دیکھو سےمشہور ہوئے تھے،وہ رمضان ٹرانسمیشن میں ہر سال شرکت کرتے ہیں جہاں انھیں کافی پسند کیا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں: سیلابی صورتحال کے باعث محکمہ موسمیات نے ڈینگی انتباہ جاری کردیا

متعلقہ خبریں