اہم خبریں

خوبرو اداکارہ تمنا بھاٹیا کے انکشافات، جذباتی مناظر جوہو ئے وائرل

ممبئی ( اے بی این نیوز   )بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ تمنا بھاٹیا ان دنوں اپنی تازہ ترین ویب سیریز “Do You Wanna Partner” کی کامیابی پر خوب خوش دکھائی دے رہی ہیں، اور کیوں نہ ہوں ان کا کہنا ہے کہ اس پروجیکٹ میں کام کرنا ان کے کیریئر کا ایک “شاندار تجربہ” رہا ہے۔ 35 سالہ اداکارہ نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے نہ صرف سیریز کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا بلکہ اس میں اپنے کردار کو بھی اپنے کیریئر کا ایک مضبوط موڑ قرار دیا۔
تمنا نے بتایا کہ سیریز میں ان کا کردار ایک ایسی پروفیشنل خاتون کا ہے جو اپنے کام سے گہری وابستگی رکھتی ہے، لیکن ساتھ ہی ایک جذباتی پہلو بھی رکھتی ہے جو ناظرین کو اس سے جڑنے میں مدد دیتا ہے۔ ان کے بقول، کردار میں توازن رکھنا—یعنی ایک سخت پروفیشنل اور ایک حساس انسان کا امتزاج ایک اداکار کے لیے نہ صرف چیلنج ہوتا ہے
بلکہ پرفارمنس کو نئی جہت بھی دیتا ہے۔اداکارہ نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ویب سیریز کی ہدایت کاری دو مختلف ڈائریکٹرز کر رہے ہیں، جو اپنے انداز میں پروجیکٹ کو نیا رنگ دے رہے ہیں۔ ان کے مطابق دونوں ڈائریکٹرز کا اندازِ فکر مختلف ہے لیکن اسی تنوع نے اس سیریز کو خاص بنا دیا ہے۔

مزید پڑھیں :کر کٹ دنگل ،پاکستان بمقابلہ بھارت،اعصاب شکن جنگ،بھارتیوں کے پہلے ہی چھکے چھوٹ گئے

متعلقہ خبریں