کراچی(اے بی این نیوز)ڈاکٹر عامر لیاقت کی نازیبا وڈیوز وائرل کرنے کے کیس میں دانیہ شاہ پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مؤخر کردی گئی۔
سٹی کورٹ کراچی میں ڈاکٹر عامر لیاقت کی نازیبا وڈیوز وائرل کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، ملزمہ دانیہ شاہ اپنے وکیل کے ہمراہ پیش ہوئیں۔
ایڈوکیٹ لیاقت گبول نے عدالت کو بتایا کہ ملزم یاسر شامی کو عدالت بری کرچکی ہے، دانیہ شاہ پر یہ کیس نہیں بنتا ہے، دانیہ شاہ نے نازیبا ویڈیوز نہیں بنائی نہ ہی بھیجی، آج ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر بھی نہیں پہنچے۔
عدالت نے ملزمہ دانیہ شاہ پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مؤخر کرکے کیس کی مزید سماعت 18 ستمبر تک ملتوی کردی۔ ملزمہ کے خلاف ایف آئی اے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں۔آج بروز جمعرات11ستمبر2025سونے کی قیمت بارےجانئے