اہم خبریں

عالمی ایوارڈ یافتہ ایرانی فلم ساز ضمانت پر رہا

تہران(نیوزڈیسک)بین الاقوامی ایوارڈ یافتہ فلم ساز جعفر پناہی کو مسلسل نظربندی کیخلاف بھوک ہڑتال کے اعلان کے بعد ضمانت پر رہا کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فلم ساز کے وکیل یوسف مولائی نے جعفر پناہی کی ضمانت پر رہائی کی تصدیق کردی۔دوسری جانب فلم ساز جعفر پناہی کی اہلیہ طاہرہ سعیدی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ اپنے شوہر کے ساتھ گاڑی میں سفر کرتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔تصویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ بھوک ہڑتال کے تیسرے روز وکلا، اہل خانہ اور سنیما سے متعلقہ افراد کی کوششوں کے بعد جعفر پناہی کو عارضی طور پر رہا کر دیا گیا ہے۔کچھ روز قبل ایران کے با اثر فلم سازوں میں سے ایک جعفر پناہی نے اپنی اہلیہ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی مسلسل نظربندی کے خلاف تہران کی جیل میں بھوک ہڑتال شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔
ان پر 2009 کے انتخابات کے بعد ہونے والی ہنگامہ آرائی کے دوران حکومت مخالف پروپیگنڈا کرنے اور مظاہرین کو اکسانے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ایرانی فلم ساز کو 11 جولائی 2022 کو تہران کی ایک جیل کے سامنے سے گرفتار کیا گیا تھا اور بتایا گیا تھا کہ انہیں 2011 میں تہران کی عدالت کی طرف سے جاری کردہ 6 سال قید کی سزا کاٹنا پڑے گی۔کانز فلم فیسٹیول کے ایوارڈ یافتہ جعفرپناہی ’دی وائٹ بیلون‘، ’دی سرکل‘ اور ’نو بیئرز‘ جیسی فلموں کی ہدایت کاری کرچکے ہیں۔

متعلقہ خبریں