صوابی(اے بی این نیوز) خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں سوشل میڈیا پر لڑکی کا روپ دھارے لڑکے کی حقیقت سامنے آگئی اور پولیس نے لڑکی کا روپ دھارنے والے ٹک ٹوکر کو گرفتار کرلیا۔
صوابی ضلعی پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ پولیس نے خواتین کے روپ میں ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے والے ٹک ٹاک کو گرفتار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹک ٹوکر عبدالمغز سوشل میڈیا پر لڑکی کے روپ میں مختلف پوز اور فحش ویڈیوز شیئر کر رہا تھا جس کی وجہ سے معاشرے میں شدید ناراضگی اور بے چینی پائی جاتی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ بام خیل چوکی کے انچارج عامر خان نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بام خیل کے رہائشی ملزم عبدالمعیز کو گرفتار کر لیا۔
صوابی پولیس کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ گرفتاری کے بعد ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے وعدہ کیا کہ وہ آئندہ ایسی غیر اخلاقی سرگرمیوں سے باز رہے گا۔
مزید پڑھیں:وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کو پی ٹی آئی سے نکالنے کا نوٹیفکیشن جاری