لاہور(اے بی این نیوز) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے ٹک ٹاکر محمد انس علی کو طلبی کا دوسرا نوٹس جاری کر دیا، محمد انس علی کو 9 ستمبر کو صبح 11 بجے این سی سی آئی اے لاہور دفتر میں طلب کیا گیا ہے۔
این سی سی آئے کا کہنا ہے کہ انس علی طلبی پر پیش نہ ہوئے تو یکطرفہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی، محمد انس علی پر آن لائن ٹریڈنگ اور جوا ایپس کے ذریعے مالیاتی فراڈ کا الزام ہے، انس علی نوجوانوں کو آن لائن جوا ایپس میں سرمایہ کاری پر اکسانے کی سرگرمیوں میں ملوث ہے۔
حکام کے مطابق ملزم پر سوشل میڈیا کے ذریعے جوا انویسٹمنٹ پروموٹ کرنے کے الزامات بھی ہیں، ملزم پر متاثرین کی محنت کی کمائی لوٹنے کی اسکیم ڈیزائن کرنے کا بھی الزام ہے۔
مزید پڑھیں:پنجاب بھرمیں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی، ہائی الرٹ جاری