اہم خبریں

ڈکی بھائی کیلئے بر ی خبر

لاہور (اے بی این نیوز )ڈکی بھائی کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 3 دن کی توسیع کر دی گئی۔سوشل میڈیا پر فحش مواد اپ لوڈ کرنے اور جوئے کی ترغیب دینے کے الزام میں گرفتار یوٹیوبر سعد الرحمان عرف دکی بھائی کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 3 روز کی توسیع کر دی گئی۔

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے دکی بھائی کو 2 روزہ ریمانڈ مکمل ہونے پر جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا۔سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے موقف اختیار کیا کہ کیس سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے جس پر عدالت نے یوٹیوب کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

یاد رہے کہ یہ چھٹی بار ہے جب دکی بھائی کے ریمانڈ میں توسیع کی گئی ہے۔مشہور یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی نے اعتراف کیا ہے کہ وہ ماضی میں بھی غیر اخلاقی ویڈیوز بناتے رہے ہیں جس پر وہ پوری قوم سے معافی مانگتے ہیں۔

اپنی عدالت میں پیشی کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ انہوں نے کچھ درخواستوں کی پاکستان میں قانونی طور پر اجازت دینے کی تصدیق کیے بغیر تشہیر کی، اور اس کے لیے انہوں نے معذرت بھی کی۔

ڈکی بھائی پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل کے ذریعے غیر قانونی جوئے کی درخواستوں کو فروغ دیا۔ اس الزام کے تحت نیشنل کرائم ایجنسی لاہور نے 17 اگست کی آدھی رات کو ریاست کی شکایت پر ان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔
مزید پڑھیں :آئندہ 24 اہم

متعلقہ خبریں