اہم خبریں

حبا بخاری کی ویڈیو نے ہلچل مچادی

کراچی (اے بی این نیوز      )نامور اداکارہ حبا بخاری ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گئی ہیں، مگر اس بار وجہ کوئی نیا پراجیکٹ نہیں بلکہ ان کی ایک پرانی ویڈیو ہے جس نے انٹرنیٹ پر ہلچل مچا دی ہے۔ اس ویڈیو میں ایک پرانی گانے کی جھلک دکھائی گئی ہے جو ماضی میں پی ٹی وی پر نشر ہوا تھا، اور دلچسپ بات یہ ہے کہ اس میں موجود نوجوان لڑکی کی شباہت حیرت انگیز طور پر حبا بخاری سے ملتی ہے۔

انٹرنیٹ صارفین نے ویڈیو دیکھتے ہی سوالات کی بوچھاڑ شروع کر دی کہ کیا واقعی یہ حبا بخاری ہی ہیں یا پھر کوئی اور جو ان کی ہم شکل ہے۔ کچھ لوگوں نے کہا کہ اس ویڈیو سے یہ تاثر ملتا ہے جیسے حبا برسوں پہلے ہی اسکرین پر جلوہ گر ہو چکی تھیں۔

یاد رہے کہ حبا بخاری نے اداکار عریز احمد سے شادی کی تھی اور حال ہی میں دونوں نے اپنی پہلی بیٹی کی آمد کا جشن بھی منایا۔ مداح اکثر حبا کا موازنہ بھارتی اداکارہ جیا پردا سے کرتے ہیں اور اب اس پرانی ویڈیو نے اس بحث کو مزید ہوا دے دی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو نہ صرف حبا کے پرستاروں کے لیے حیران کن ہے بلکہ یہ اس بات کا ثبوت بھی ہے کہ ان کی شخصیت اور انداز ہمیشہ سے ہی سب کو اپنی طرف متوجہ کرتا رہا ہے۔

مزید پڑھیں :مریم نواز نے روٹی اور آٹے کے تھیلے کے نرخ مقرر کر دیئے ،جا نئے کتنے

متعلقہ خبریں