اہم خبریں

ژالےسرحدی ڈکی بھائی پر برس پڑی،ہانیہ عامر کو کلین چٹ دیدی،جا نئے تفصیلات

اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) سماجی مسائل پر کھل کر بات کرنے والی پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل ژالےسرحدی نے ساتھی اداکارہ ہانیہ عامر اور یوٹیوبر ڈکی بھائی کےحوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

حال ہی میں اداکارہ ہانیہ عامر کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ چلتی ہوئی بائیک پر کھڑی ہو کر اسٹنٹ کرتی نظر آئیں جب کہ کچھ عرصہ قبل یوٹیوبر ڈکی بھائی کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی جس میں وہ آنکھیں بند کیے گاڑی چلاتی نظر آئے۔

میزبان کے سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ جب کوئی مشہور شخصیت سوشل میڈیا پر کچھ پوسٹ کرتی ہے تو اس کا اثر عوام پر ضرور پڑتا ہے۔ مشہور شخصیات اگر کہیں کہ یہ ان کا ذاتی فعل ہے تو اب یہ ذاتی فعل نہیں رہا، کہیں نہ کہیں عوام اس سے متاثر ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فنکاروں کے پاس اتنی گنجائش ہوتی ہے کہ ہم اکثر شوٹنگ کرتے رہتے ہیں اور اگر ان کی ویڈیو یا تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو جائے تو اس پر کچھ نہیں کیا جا سکتا۔ ہانیہ کا بھی یہی حال تھا۔ وہ ایک پراجیکٹ کی شوٹنگ کر رہی تھی، اس لیے اس میں ان کا قصور نہیں۔

انہوں نےڈکی بھائی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہڈکی بھائی نے بہت سے غلط کام کیے ہیں، اسی لیے انہیں آج گرفتار کیا گیا ہے۔ نئے آنے والوں کو میرا مشورہ ہے کہ وہ ایسی باتیں نہ کریں۔
مزید پڑھیں:بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اپنی مفت رجسٹریشن کرائیں،10,500 سے 13,500 تک حاصل کریں ،جا نئے تفصیلات

متعلقہ خبریں