اہم خبریں

ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے ہو شربا رازوں سے پردہ اٹھا دیا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) سامعہ حجاب کا حسن زاہد کے خلاف ردعمل سامنے آگیا۔سامعہ حجاب نے کہا کہ میرے اوپر بہت سے الزامات بھی ہیں جن کی میں وضاحت پیش کرنا چاہتی ہوں کہ میں نے حسن زاہد سے بہت قیمتی تحائف لیے ہیں  ایسا کچھ بھی نہیں ہے حسن زاہد نے مجھے پرپوزل رنگ گولڈ کی دی تھی جوکہ میں نے انہیں واپس کر چکی ہوں ۔

سامعہ حجاب نے اے بی این نیوز سے گفتگو کرتے ہو کہا کہ  کہا کہ میرے پاس ثبوت بھی ہے میرے پاس جس دن حسن مجھے اغواء کرنے آئےتھےوہی رنگ ہی لینے کے لیے آئے تھے جو میں انہیں باہردیکھنے کے لیے گئی تھی بلکہ اس نیت سے نہیں آئے آپ سی سی ٹی فٹیج میں بھی دیکھ سکتے ہیں کہ دو طرح کی ویڈیوز ہیں  وہ بھی پولیس کے پاس ہے اس میں یہ ہے کہ میں انہیں رنگ دے رہی ہوں دوسرے ہاتھ سے فون تھاجووہ چھین کر لے جاتے ہیں جو اب تک ان کے پاس ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ حسن زاہد کےدیئے ایسے کوئی تحائف میرے پاس نہیں سوائے رنگ کے جو میں انہیں دینے گئی تھی باقی ریلیشن شپ میں ایسا ہوتا رہتا ہے جب ایک جگہ آپ کا رشتہ ہوتا ہے تو آپ ایک دوسرے کو تحائف دیتے لیتے رہتے ہوں تو یہ ساراواقعہ تھا۔
مزید پڑھیں:بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اپنی مفت رجسٹریشن کرائیں،10,500 سے 13,500 تک حاصل کریں ،جا نئے تفصیلات

متعلقہ خبریں