اسلام آباد(اے بی این نیوز)ٹک ٹاکر سمیہ حجاب کو مبینہ اغواء کرنے کا کیس ،تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد ملزم حسن زاہد کی ایک مقدمے میں ضمانت منظور کرلی، 20 ہزار روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم ۔
ملزم تھانہ شالیمار کے دوسرے مقدمہ میں 5 دن کے جسمانی ریمانڈ پر ہے۔عدالت کی ملزم کو شامل تفتیش ہونے کی ہدایت۔ملزم حسن زاہد کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر 9 ستمبر کو دلائل ہوں گے۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عامر ضیاء نے ملزم کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزا نے کہا کہ اغواکے مقدمہ میں بے گناہ ہوں ہراساں اور بلیک میل کرنے کیلئے مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ملزم حسن زاہد اس وقت دوسرے مقدمے میں پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان سے واپس بھیجے گئے 200 افغانوں کی مدد پر غور کررہے ہیں،جرمن چانسلر